”جہاں تک پاکستان کی نمائندگی کی بات ہے تو میں چاہتا ہوں کہ۔۔۔” نسیم شاہ دل کی بات زبان پر لے آئے

”جہاں تک پاکستان کی نمائندگی کی بات ہے تو میں چاہتا ہوں کہ۔۔۔” نسیم شاہ دل ...
”جہاں تک پاکستان کی نمائندگی کی بات ہے تو میں چاہتا ہوں کہ۔۔۔” نسیم شاہ دل کی بات زبان پر لے آئے

  

ڈربی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ میں فٹنس پر کام کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں کیونکہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کرنے کی خواہش ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ یہ میرا انگلینڈ کا پہلا دور ہے اور باﺅلنگ کوچ وقار یونس کی موجودگی میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کروں گا۔ میں خوش قسمت ہوں جو ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے کھیلنے کا موقع ملا ہے کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے بعد مختصر دورانئے کی کرکٹ آسان لگتی ہے، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی سیریز دیکھ کر بھی فائدہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ میں موجود ہے۔ قومی سکواڈ مانچسٹر پہنچنے کے بعد بذریعہ بس ووسٹر روانہ ہوا جہاں کورونا ٹیسٹنگ منفی آنے کے بعد ٹیم نے 14 روزہ قرنطینہ مکمل کیا اور ٹریننگ بھی کی جس کے بعد اب قومی سکواڈ ڈربی پہنچ چکا ہے۔

مزید :

کھیل -