کامیاب جوان پروگرام کے دوسرے مرحلے کی منظوری،کتنے ارب روپے جاری ہوگئے؟جان کر نوجوان خوشی سے اچھل پڑیں گے

کامیاب جوان پروگرام کے دوسرے مرحلے کی منظوری،کتنے ارب روپے جاری ہوگئے؟جان ...
کامیاب جوان پروگرام کے دوسرے مرحلے کی منظوری،کتنے ارب روپے جاری ہوگئے؟جان کر نوجوان خوشی سے اچھل پڑیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے "کامیاب جوان پروگرام" کے دوسرے مرحلے کی منظوری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کے بعد پروگرام کی منظوری بھی دیدی ہے۔حکومت نے دوسرے مرحلے کےلیے25ارب روپےجاری کردیےہیں، حکومتی ہدایات کےمطابق قرض پرمارک اَپ میں بھی کمی کر دی گئی ہے، دوسرے مرحلے کے لیے مارک اپ 6 سے کم کرکے 3 فیصد کر دیا گیا ہے، قرض کے زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ کر دی گئی۔معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ نوجوان اپنے کاروبار کے لیے 1 لاکھ سے ڈھائی کروڑ تک کا قرض لے سکیں گے، فیصلہ کورونا کے باعث معیشت کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر کیا گیا، جو نوجوان مالی مشکلات کا شکار ہیں وہ اس پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، نوجوان صرف کاروبار کا منصوبہ بنائیں، حکومت بغیر گارنٹی کے قرض دے گی، بغیر گارنٹی قرض کی حد بھی 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کر دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -