پنجاب میں لاک ڈاؤن میں 15 دن کی توسیع، نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا، کیا کچھ بند رہے گا؟

پنجاب میں لاک ڈاؤن میں 15 دن کی توسیع، نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا، کیا کچھ بند ...
پنجاب میں لاک ڈاؤن میں 15 دن کی توسیع، نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا، کیا کچھ بند رہے گا؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبے میں جاری لاک ڈاﺅن میں 30 جولائی تک توسیع کر دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ سمارٹ لاک ڈاﺅن پرانے نوٹیفکیشن کے مطابق جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) عثمان نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تعلیمی ادارے شادی ہالز، ریسٹورنٹس اور سینما ہالز مزید 15 روز بند رہیں گے جبکہ سماجی و مذہبی اجتماعات میں اکٹھ کی اجازت نہیں ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف کاروبار کے اوقات کار بھی صبح 9 بجے تک شام 7 بجے تک ہی ہوں گے اور عیدالاضحی کے موقع پر لاک ڈاﺅن کے حوالے سے علیحدہ سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا جبکہ سمارٹ لاک ڈاﺅن پرانے نوٹیفکیشن کے مطابق جاری رہے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -