کرونا میں مبتلا شاہ محمود قریشی کی طبیعت میں بہتری، ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی پیغام جاری کردیا 

کرونا میں مبتلا شاہ محمود قریشی کی طبیعت میں بہتری، ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی ...
کرونا میں مبتلا شاہ محمود قریشی کی طبیعت میں بہتری، ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی پیغام جاری کردیا 

  

اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو کورونا سے صحت یاب ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، شاہ محمود قریشی نے صحتیابی اورخیرسگالی کے پیغامات بھیجنے والوں کا شکرادا کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کورونا میں مبتلا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو طبیعت میں بہتری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں جس نے مجھے رو بہ صحت کیا، صحتیابی اورخیرسگالی کے پیغامات بھیجنے والوں کاشکرگزارہوں۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم وطنوں سے گزارش ہے گھبرائیں نہیں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، علامات محسوس ہوں توتاخیر نہ کریں فوری طبی ماہرین سے رابطہ کریں، علامات محسوس ہونے پرمیں نے ملاقاتیں اور اجلاس منسوخ کر دیے، فوری ٹیسٹ اور جلد علاج شروع ہو جانے کے سبب طبیعت سنبھلنے لگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا مجھے پلازمہ بھی انجیکٹ کیا گیا، ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں طبی عملے کے خیال رکھنے پر بہت شکرگزارہوں، گھر منتقل ہو چکا ہوں،خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں، انشااللہ دوبارہ ٹیسٹ درست ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے بغیر شفاف سیاسی قیادت کا سامنے آنا ناممکن ہے، وقت آگیا ہے کہ ہم بے جا کیچڑ اچھالنا بند کر دیں، اصلی مجرموں کو کٹہرے میں لائیں تاکہ وہ بے نقاب ہوں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -