رینجرز کی گاڑی کو حادثہ ، 3 اہلکار جاں بحق
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں رینجرز کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 3 اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔
رینجرز کی گاڑی کو پیر کے روز سپر ہائی وے پر حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوئے۔ حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا ۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں منگل کو 3 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ باقی تین اہلکار تاحال زیر علاج ہیں۔