این سی او سی کی صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت

این سی او سی کی صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر ...
این سی او سی کی صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومتیں اور ضلعی انتظامیہ  کورونا وائرس کے عدم پھیلاﺅ کے لئے وزارت صحت کی جانب سے وضع کی گئی حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں ۔

منگل کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ فورم کے مشاہدے میں آیا ہے کہ منڈی مویشیاں کے حوالے سے وزارت صحت کی ایس او پیز پر مکمل عمل درامد نہیں ہورہا ، اگر حفاظتی تدابیر کو نظر انداز کیا گیا تو مستقبل میں کورونا وائرس کے سنگین پھیلاﺅ کا سبب بن سکتا ہے۔

فورم نے ہدایت دی کہ صوبائی حکومتیں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور موثر حکمت عملی وضح کریں تا کہ کورونا وائرس وباءکا پھیلاﺅ کو روکا جاسکے۔

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر(ر) اعجاز شاہ نے شہروں سے باہر منڈی مویشیاں لگانے اور محرم الحرام کے دوران حفاظتی تدابیر سے متعلق فورم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے عدم پھیلاﺅ کے لئے عیدالاضحی اور محرم الحرام کے کے لیے پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔

 ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں ماڈل مویشی منڈی کے قیام کے حوالے سے فورم کو بریفنگ دی گئی،انتظامیہ نے منڈی مویشی کا" این سی او سی کی ھدایات کے تحت لے آﺅٹ پلان " این سی او سی کو پیش کیا۔ فورم کو ملک بھر کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متعلق طبی آلات فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔ اجلاس میں وزیر داخلہ بریگیڈئر(ر) اعجاز احمد شاہ ، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری ، نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان ، قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام ، وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد کوویڈ 19ڈاکٹر فیصل سلطان ، ڈاکٹر اسد حفیظ، سیکرٹری صحت سمیت دیگر حکام شریک تھے۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -