حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری

حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری
حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے جاری کر دیے۔ پروڈکشن آرڈر (کل بدھ سے شروع ہونے والے) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے لیے جاری کیے گئے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس (کل) بدھ کو سہ پہر 2 بجے شروع ہوگا۔اجلاس کی صدارت سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کریں گے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ 2 جون کو سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -