سشانت سنگھ کی خود کشی کا ایک مہینہ مکمل، گرل فرینڈ ریا چکروتی نے خاموشی توڑ دی، ایسی بات کہہ دی کہ آنکھوں میں آنسو آجائیں

سشانت سنگھ کی خود کشی کا ایک مہینہ مکمل، گرل فرینڈ ریا چکروتی نے خاموشی توڑ ...
سشانت سنگھ کی خود کشی کا ایک مہینہ مکمل، گرل فرینڈ ریا چکروتی نے خاموشی توڑ دی، ایسی بات کہہ دی کہ آنکھوں میں آنسو آجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کو ایک مہینہ گزرنے پر ان کی گرل فرینڈ ریا چکروتی نے خاموشی توڑ دی اور انتہائی جذباتی پوسٹ کرکے اپنے احساسات کا اظہار کیا ہے۔

ریا چکروتی نے لکھا ابھی تک اپنے احساسات کا مقابلہ کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہوں، تم وہ شخص ہو جس نے مجھے پیار کی طاقت پر یقین کرنا سکھایا، میں یقین کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ میں نے ہر دن تم سے کچھ نہ کچھ سیکھا، مجھے اس بات کا کبھی یقین نہیں آئے گا کہ تم اب یہاں نہیں ہو۔ مجھے پتا ہے  تم اب بہت ہی پرسکون جگہ پر ہو، چاند، ستارے، کہکشاؤں نے کھلے ہاتھوں کے ساتھ سب سے بڑے طبیعات دان کو خوش آمدید کہا ہوگا۔ میں ٹوٹتے تارے کو دیکھ کر تمہارے لوٹ آنے کی دعا کروں گی۔

تم میں وہ سب تھا جو کسی خوبصورت شخص میں ہوسکتا ہے، میرے الفاظ اس پیار کو بیان نہیں کرسکتے جو ہم دونوں میں تھا، میرا خیال ہے جب تم نے کہا تھا کہ یہ ہم دونوں کی سوچ سے پرے ہے تو یہ تم حقیقت میں کہہ رہے تھے۔

تم نے کھلے دل کے ساتھ ہر چیز سے پیار کیا، تم نے مجھے دکھایا کہ ہمارا پیار توضیحی ہے۔ آج تمہیں کھوئے ہوئے 30 دن ہوگئے ہیں لیکن تمہیں پیار کرنے کو پوری زندگی پڑی ہے۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو ممبئی میں خود کشی کرلی تھی، ان کی خود کشی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ریا چکروتی نے اس حوالے سے بات کی ہے۔

View this post on Instagram

Still struggling to face my emotions.. an irreparable numbness in my heart . You are the one who made me believe in love, the power of it . You taught me how a simple mathematical equation can decipher the meaning of life and I promise you that I learnt from you every day. I will never come to terms with you not being here anymore. I know you’re in a much more peaceful place now. The moon, the stars, the galaxies would’ve welcomed “the greatest physicist “with open arms . Full of empathy and joy, you could lighten up a shooting star - now, you are one . I will wait for you my shooting star and make a wish to bring you back to me. You were everything a beautiful person could be, the greatest wonder that the world has seen . My words are incapable of expressing the love we have and I guess you truly meant it when you said it is beyond both of us. You loved everything with an open heart, and now you’ve shown me that our love is indeed exponential. Be in peace Sushi. 30 days of losing you but a lifetime of loving you.... Eternally connected To infinity and beyond

A post shared by Rhea Chakraborty (@rhea_chakraborty) on

مزید :

تفریح -