ٹک ٹاک صارفین کے لئے بری خبر،معروف وکیل نے سوشل میڈیا ایپ پر پابندی کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا 

ٹک ٹاک صارفین کے لئے بری خبر،معروف وکیل نے سوشل میڈیا ایپ پر پابندی کے لئے ...
ٹک ٹاک صارفین کے لئے بری خبر،معروف وکیل نے سوشل میڈیا ایپ پر پابندی کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف سوشل میڈیا ایپ"ٹک ٹاک" بند کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی، ٹک ٹاک سے وقت اور پیسیکے ضیاع کیساتھ فحاشی عام ہو رہی ہے، عدالت پابندی عائد کرے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے درخواست دائر کردی گئی،مقامی وکیل ندیم سرور ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹک ٹاک نوجوان نسل کے لیے تباہ کن ہے،اس سے وقت اور پیسے کے ضیاع کیساتھ فحاشی عام ہو رہی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک سے بلیک میلنگ اور ہراسگی کا عنصر بڑھ رہا ہے، ٹک ٹاک پر پابندی عائد نہ کی گئی تو یہ پاکستانی معاشرے کے لیے زہر قاتل ثابت ہو گا،اس لیے عدالت پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا حکم دیا جائے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کیس کے حتمی فیصلے تک ٹک ٹاک ویڈیو کو آپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -