وزیراعظم عمران خان کی مویشی منڈیوں میں ہر صورت ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان کی مویشی منڈیوں میں ہر صورت ایس او پیز پر عملدرآمد کی ...
وزیراعظم عمران خان کی مویشی منڈیوں میں ہر صورت ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت

  

اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں میں ہرصورت ایس او پیزپرعملدرآمدکی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سلامتی، سیاسی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ کو ملک میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی سمیت صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کیسز میں کمی پر اظہار اطمینان کیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان نے کہا کوروناختم نہیں ہوا ابھی مزید احتیاط کی ضرورت ہے جبکہ وزیراعظم نے کابینہ میں کہا عیدالاضحیٰ پرشہری احتیاط کریں۔ وفاقی کابینہ کو مویشی منڈیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، جس پر وزیراعظم نے مویشی منڈیوں میں ہرصورت ایس او پیزپرعملدرآمدکی ہدایت کر دی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -