”میں سمجھتا ہوں کہ انگلینڈ کیخلاف تین اوپنرز کیساتھ جانا چاہئے کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے مشورہ دیدیا

”میں سمجھتا ہوں کہ انگلینڈ کیخلاف تین اوپنرز کیساتھ جانا چاہئے کیونکہ۔۔۔“ ...
”میں سمجھتا ہوں کہ انگلینڈ کیخلاف تین اوپنرز کیساتھ جانا چاہئے کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے مشورہ دیدیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم میں تین اوپنرز شامل کرنے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے کہا کہ ”ہماری بیٹنگ لائن پہلے جیسی ہی رہے گی۔ آپ کا کپتان ہے اور اوپنرز کی صورت میں عابد علی اور شان مسعود بھی دستیاب ہیں۔ میں یہ بھی سوچ رہا تھا کہ پاکستان تین اوپنرز کیساتھ میچ کھیل سکتا ہے اور امام الحق کو ٹیم میں جگہ دی جا سکتی ہے کیونکہ انگلینڈ میں میچ کا فیصلہ اس بنیاد پر ہوتا ہے کہ آپ نئے گیند کو کتنی اچھی طرح کھیلتے ہیں اور اگر نئی گیند سے بچنے میں کامیاب ہو جائیں تو پھر مڈل اووروز بہت ہی آسان ہو جاتے ہیں۔“

انہوں نے کہا کہ ”آپ گیند کو چمکانے کیلئے تھوک کے علاوہ میٹھے کا استعمال بھی نہیں کر سکتے لہٰذا یہ معاملہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اگر آپ کی جنگ نئی گیند کیخلاف ہے تو پھر آپ کو نقصان کم سے کم رکھنے کیلئے تین اوپنرز کیساتھ کھیلنا ہو گا اس سے مڈل آرڈر پر بھی دباﺅ میں کمی لانے میں مدد مل سکے گی۔“

مزید :

کھیل -