مسلم لیگ ن کا حکومت کے خلاف 13 کرپشن ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

مسلم لیگ ن کا حکومت کے خلاف 13 کرپشن ریفرنس دائر کرنے کا اعلان
مسلم لیگ ن کا حکومت کے خلاف 13 کرپشن ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف کرپشن کے 13 ریفرنس دائر کیے جائیں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت کے خلاف ایک ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔ مجموعی طور پر 13 ریفرنس ہیں ۔ موجودہ حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر جو لوگ موجود ہیں وہ براہ راست ان میں ملوث ہیں، ہفتے، 15 دن بعد ہمارے جیسا کوئی ریفرنس دائر کردیا کرے گا۔

سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بلاول بھٹو کے اعلان کے حوالے سے رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بارے میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کے ساتھ ابھی تک بات نہیں کی۔  پی پی اور سپیکر کے درمیان کوئی معاملہ طے پاگیا ہے۔

مزید :

قومی -