""اگر آپ شور کریں گے تو پھر ہم مرادسعید کو بلالیں گے اور پھر آپ۔۔۔۔""وزیر مملکت علی محمد خان نےاپوزیشن کو دھمکی دے دی

""اگر آپ شور کریں گے تو پھر ہم مرادسعید کو بلالیں گے اور پھر آپ۔۔۔۔""وزیر مملکت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ نواز شریف3بار وزیر اعظم رہے،ایک ایسا ادارہ بتا دیں جس کوعالمی معیار کا بنایا ہو،کیاسٹیل مل کو عمران خان نے تباہ کیا؟کیا پی آئی اے کو جعلی ڈگریوں سے ہم نے بھرا؟کیا ریلوے ہم نے تباہ کی؟سیاست کریں گے تو سیاست میں جواب دیں گے،اگر آپ شور کریں گے تو مرادسعید کو بلالیں گے اور پھرآپ واک آوٹ کر جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی جانب سے پی ٹی ڈی سی کی نجکاری کے خلاف احتجاج اور توجہ  دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ کورونا نے تمام معاملات کو خراب کیا ہے،کورونا کا سب سے زیادہ نقصان ٹورازم کو ہوا ہے،باقی کاروبار پھر بھی گزارا کر رہے ہیں،مگر گلیات، مری، سوات سمیت ٹورازم کے علاقوں کو معاشی طور پر بہت نقصان ہوا ہے،نیشنل ٹورازم پالیسی پر ہم فوکس کر رہے ہیں،ٹورازم وزیراعظم کی ترجیح میں ہے،ٹورازم کے کاروبار سے متعلقہ لوگوں کو بغیر سود کے قرضے دیے جائیں،پی ٹی ڈی سی کے 180 لوگوں کو گولڈن ہینڈ شیک کے تحت ریٹائر کر رہے ہیں،پی ٹی ڈی سی کے ان ریٹائر ہونے والوں لوگوں کو 15، 15 لاکھ روپے دے رہے ہیں،گولڈن ہینڈ شیک پہلی بار نہیں دیا جارہا،اگر اپوزیشن ارکان مطمئن نہیں تو اس معاملے کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیں۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ پوری دنیا پوچھ رہی ہے کہ میاں نواز شریف لندن میں کافی ٹائم سے سیاحت کر رہے ہیں، اُنہوں نے واپس کب آنا ہے؟3بار کے وزیر اعظم میاں نواز شریف لندن میں ٹورزم کر رہے ہیں،میرا سوال ہے کہ نواز شریف 3 بار وزیر اعظم رہے،ایک ایسا ادارہ بتا دیں جس کو آپ نے عالمی معیار کا بنایا ہو؟آپکا اپنا کروبار تو ترقی کرتا رہا،نواز شریف 1985 میں جب وزیر اعلیٰ بنے تو اس وقت انکی فیکٹریاں کتنی تھیں اور آج کتنی ہیں؟کیا پاکستان سٹیل مل کو عمران خان نے تباہ کیا؟کیا پی آئی اے کو جعلی ڈگریوں سے ہم نے بھرا؟کیا ریلوے ہم نے تباہ کی؟اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا جس پر سیاست کریں گے تو سیاست میں جواب دیں گے،اگر آپ شور کریں گے تو مرادسعید کو بلالیں گے اورپھر آپ واک آوٹ کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کی گارنٹی دیتا ہوں جتنا سیاحت میں آپ نے کام کیا اُس سے100فیصد زیادہ کام ہو گا۔