قومی اسمبلی میں حدیث پڑھنے سے متعلق قواعد و ضوابط میں ترمیم منظور

قومی اسمبلی میں حدیث پڑھنے سے متعلق قواعد و ضوابط میں ترمیم منظور
قومی اسمبلی میں حدیث پڑھنے سے متعلق قواعد و ضوابط میں ترمیم منظور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں قرآن پاک کی تلاوت کے بعد حدیث پڑھنے سے متعلق قواعد میں ترمیم منظور کر لی گئی جبکہ تعلیمی اداروں میں مفت اور لازمی تعلیم یقینی بنانے اور آن لائن شاپنگ میں کوالٹی کو یقینی بنانے سے متعلق ترامیمی بل پیش کر دئیے گئے۔ڈپٹی سپیکر نے دونوں بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دئیے۔

قومی اسمبلی کااجلاس ڈپٹی سپیکر کی زیرصدارت ہوا،اجلاس میں قومی اسمبلی قواعدمیں کا بل رکن مجاہدعلی نےپیش کیاجس کی ایوان نے منظوری دیدی، ترمیم کے بعد اب اجلاس میں قرآن پاک کی تلاوت کے بعد حدیث مبارکہ بھی پڑھی جائے گی۔رکن جیمز اقبال نے مفت اور لازمی تعلیم سے متعلق ترمیمی بل پیش کیا اور کہا کہ کوئی بھی سکول کوٹے پر عمل نہیں کر رہا،ریاستی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے بل کی مخالفت نہ کی گئی۔پارلیمانی سیکرٹری وجیہ اکرام نے کہا کہ بل کی حمایت کرتے ہیں کچھ معاملات میں بہتری کی گنجائش ہے۔پیپلز پارٹی کے رکن عبدالقادر پٹیل نے آن لائن شاپنگ میں کوالٹی کو یقینی بنانے اور چیک اینڈ بیلنس کیلئے ترامیمی بل پیش کیا،حکومت کی جانب سے عدم مخالفت پر ڈپٹی سپیکر نے دونوں بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دئیے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -