بدھ کو پھر سے سورج خانہ کعبہ کے اوپر آئے گا، قبلہ کی درست سمت تعین کرنے کا موقع

بدھ کو پھر سے سورج خانہ کعبہ کے اوپر آئے گا، قبلہ کی درست سمت تعین کرنے کا موقع
بدھ کو پھر سے سورج خانہ کعبہ کے اوپر آئے گا، قبلہ کی درست سمت تعین کرنے کا موقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بدھ کے روز سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس کی وجہ سے قبلہ رخ تعین کیا جاسکتا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کو دن 2 بج کر 26 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائے گا۔ یہ ایک ایسا وقت ہوگا جس میں قبلہ کی درست سمت کا تعین بغیر کسی قطب نما کے بھی کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال یہ دوسرا موقع ہے جب سورج خانہ کعبہ کے اوپر سے گزرے گا۔ اس سے قبل 27 مئی کو سورج پاکستانی وقت کے مطابق  2 بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر آیا تھا۔