پنجگور میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید،افسرسمیت 8 زخمی

پنجگور میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید،افسرسمیت 8 زخمی
پنجگور میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید،افسرسمیت 8 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے علاقے پنجگورمیں دہشت گردوں کے فورسز پر حملے میں پاک فوج کے تین جوان شہید اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق دہشت گردوں نے کاہان کی گچک وادی میں گشت کرنے والی فورسز کی پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید اور آٹھ شدید زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں ایک افسر بھی شامل ہے اور پانچ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمی جوانو ں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیاگیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -