سندھ میں گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے9972 ٹیسٹ کئے گئے،کتنے کیسز کا نتیجہ مثبت آیا ؟تفصیلات سامنے آ گئیں

سندھ میں گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے9972 ٹیسٹ کئے گئے،کتنے کیسز کا ...
سندھ میں گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے9972 ٹیسٹ کئے گئے،کتنے کیسز کا نتیجہ مثبت آیا ؟تفصیلات سامنے آ گئیں

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نےکہاہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس کے9 ہزار  972 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 1151 مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی جس کے بعد نئے کیسوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ سات ہزار سات سو 73 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 37 مریض انتقال کرنے سے اموات کی تعداد 1863 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9972 ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 1151 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اب تک صوبے بھر میں 593668 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 107773 کیسز کی تشخیص ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 1863 ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 40490 مریض زیر علاج ہیں جس میں 38917 مریض گھروں میں آئسولیشن میں، 412 مریض آئسولیشن سینٹرز میں اور 1161 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 843 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جن میں سے 121 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ آج 1591 مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 65420 ہوگئی ہے۔ضلعی سطح پراعدادو شمارشیئر کرتےہوئےوزیراعلیٰ سندھ نےبتایا کہ آج9972 نئےٹیسٹوں میں سے 455 مثبت کیسز کراچی کے6اضلاع میں ظاہر ہوئےجن میں ضلع جنوبی 113،ضلع شرقی 111 اورضلع کورنگی 75،ضلع وسطی 71، ضلع ملیر 59، ضلع غربی 26 کیسز شامل ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں جیکب آباد 64، حیدرآباد 62، خیرپور اور لاڑکانہ 57-57، عمرکوٹ 55، شہید بینظیرآباد 50، دادو 32، اور شکارپور 28، سانگھڑ 24، میرپورخاص 23،قمبر 21 اورگھوٹکی 20، سکھر اور بدین14-14، کشمور 13، جامشورو اور ٹنڈو الہیار 11-11، مٹیاری 7، ٹنڈو محمد خان 5، ٹھٹہ 4 اور نوشہروفیروز 1 کیسز رپورٹ ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کی عوام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر پابندی سے عمل کریں۔

مزید :

کورونا وائرس -