برسات میں حفاظتی انتظامات

برسات میں حفاظتی انتظامات

  

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بارش کا پانی بروقت نہ نکال پانے والے متعلقہ اہلکار خبردار رہیں کہ ان کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعلیٰ  نے یہ انتباہ ساون شروع ہونے پر کیا، اس سے قبل وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ذمہ دار محکموں کو بھی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے وقت سے پہلے حفاظتی انتظامات کرنے کا کہہ چکے ہیں۔سردار عثمان بزدار نے موسم برسات ہی کے پیش نظر یہ حکم بھی دیا کہ ٹریفک کی روانی بھی برقرار رکھی جائے۔ وزیراعلیٰ کی توجہ بلاشبہ ایک بہتر سوچ اور ہدایات  بھی بہترین عمل ہے،تاہم یہ حقیقت بھی اپنی جگہ ہے کہ یہ موسم ہر سال آتا اور ہر بار یہی یقین دلایا جاتا ہے کہ نکاسی آب اور صفائی کے بھرپور انتظامات کئے جائیں گے۔اِس بار حالیہ دو روزہ بارشوں نے پھر سے راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد اور لاہور میں مسائل پیدا کئے۔ نواحی علاقوں اور نشیبی مقامات میں پانی جوں کا توں رہا اور ٹریفک بھی بری طرح جام ہوئی۔ وزیراعلیٰ کو اپنے احکام پر عمل درآمد کرانے کے لئے نگرانی کا بھی اہتمام کرنا ہو گا۔

مزید :

رائے -اداریہ -