بداخلاقی کیس، ملزم عزیز الرحمان کے مقدمہ کاچالان تیار کرلیا گیا

بداخلاقی کیس، ملزم عزیز الرحمان کے مقدمہ کاچالان تیار کرلیا گیا

  

لاہور(نامہ نگار)مدرسے کے طالب علم سے مبینہ بداخلاقی کے کیس میں ملوث ملزم عزیز الرحمان کے مقدمہ کاچالان تیار کرلیا گیا پراسیکیوشن کے ذرائع کے مطابق چالان میں مفتی عزیز الرحمن کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا،چالان میں مفتی عزیز الرحمان کے پانچ بیٹوں کو بھی بطور ملزم نامزد کیا گیا ،مفتی عزیز الرحمن کے بیٹوں پر مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ،واقع کی ویڈیو کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا  مدعی صابر شاہ کے پولیس کو بیان کیے گئے ریکارڈ کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا  آئندہ سماعت سے قبل چالان پراسکیوشن برانچ جمع کرایا جائے گا،پراسکیوشن برانچ چالان کا جایزہ لینے کے بعد منظوری کا حکم دے گی۔

مزید :

علاقائی -