جعلی انتقال نامہ کیس، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

جعلی انتقال نامہ کیس، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سجاد احمدنے جعلی انتقال نامہ بنانے کے کیس میں ملوث پٹواری سمیت دیگر سرکاری ملازمین کے کیس میں ملوث ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی  عدالت نے ملزم رفاقت علی سمیت چھ ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر ریفرنس سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کر لی ملزمان میں رفاقت علی، سید محبوب سرور گیلانی، ریاض احمد، ممتاز علی، محمد صادق اور ملک اے آر ارشد شامل ہیں،جیل حکام کی جانب سے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا،نیب کے پراسیکیوٹر کاکہناہے کہ ملزمان پر جعلی انتقال نامہ بناء کر سرکاری اور پرائیویٹ زمین فروخت کرنے کا الزام عائد ہے۔

مزید :

علاقائی -