شہریوں کی سہولت کیلئے موبائل لرنر سروس وین کی سہولت جاری کر دی گئی  

شہریوں کی سہولت کیلئے موبائل لرنر سروس وین کی سہولت جاری کر دی گئی  

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سٹی ٹریفک پولیس کا ایک اور بڑا اقدام ڈرائیونگ لرنر پرمٹ شہریوں کی دہلیز پر ہوگا۔ اس ضمن میں شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے موبائل لرنر سروس وین کی سہولت جاری کر دی گئی   سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ سرکاری و نیم سرکاری اداروں، ہسپتالوں، کالجز، یونیورسٹیز میں سہولت فراہم کی جاری ہے۔ شاپنگ مالز، بس اڈاوں سمیت یونین کونسل کی سطح پر فری سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہمارا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول محفوظ ڈرائیونگ کی ضمانت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج لوہا مارکیٹ میں لرنر پرمٹ کیمپ لگایا جائیگا، بدھ کو جیون ہانہ مارکیٹ، لکاس سکول اور ڈاکٹر ہپستال میں جمعرات کو ٹیلی نار ہیڈ آفس قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں جمعہ کو سرحدی علاقہ جلو موڑ میں لرنر پرمٹ کیمپ جبکہ ہفتہ کو فرید کوٹ ہاؤس جین مندر میں کیمپ لگایا جائے گا۔ شہری اپنے علاقے میں موبائل وین کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -