مانگا منڈی، چوروں نے تالے توڑ کر گھر کا صفایا کردیا

مانگا منڈی، چوروں نے تالے توڑ کر گھر کا صفایا کردیا

  

 مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار) عید قربانی کے قریب آتے ہی تھانہ مانگا منڈی کے علاقہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں سرعام شروع زیادہ وارداتیں دن دہاڑے ہو رہی ہیں ہسپتال روڈپر دن دیہاڑے ازمیر نامی شہری کے گھرکے تالے توڑ کر ہزاروں روپے نقدی قیمتی سامان نامعلوم چور لے کر فرار بتایا گیا کہ ازمیر نامی شہری نجی فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے اس کے اہل خانہ گھر کو تالے لگا کر کہیں گئے ہوئے تھے نامعلوم چور دن کے تقریبا تین بجے کے قریب تالے توڑ کر 20 ہزار روپے نقدی اور مبینہ طور پر قیمتی سامان لے گئے یاد رہے ازمیر کے گھر سے یہ چوتھی دفعہ دن دیہاڑے چوری کی واردات ہو چکی ہے 24 گھنٹے گشت کرنیوالی ڈولفن پولیس پیرو پولیس اور تھانہ مانگا منڈی پولیس بڑ ھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام شہریوں نے و ارداتوں پر قابو نہ پانے پر شدید مذمت کی ۔

مزید :

علاقائی -