بداخلاقی کیس، مدعی اورگواہان کے منحرف ہونے پر ملزم بری 

بداخلاقی کیس، مدعی اورگواہان کے منحرف ہونے پر ملزم بری 

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے 20سالہ لڑکی کوبداخلاقی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم سعید الرحمان کو مقدمہ کے مدعی اور گواہان کے منحرف ہونے پر بری کردیا ایڈیشنل سیشن جج جمشید مبارک نے کیس پر سماعت کی،سرکاری وکیل کا مؤقف تھاکہ ملزم سعید رحمان نے 20 سالہ ثناء کو بداخلاقی کا نشانہ بنایا،ملزم کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے2019 ء میں مقدمہ درج کیا،ملزم سعید الرحمان متاثرہ لڑکی کا ہمسایہ تھا،ملزم لڑکی کو جھانسہ دیکر اپنے گھر لے گیا اور بداخلاقی کا نشانہ بنایا،متاثرہ لڑکی ثناء کے والد افتخار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا اب والد اور متاثرہ لڑکی عدالت میں اپنے بیانات سے منحرف ہو گئے مقدمہ مدعی نے عدالت کوبتایا کہ ملزم سعید الرحمان کیخلاف غلط فہمی کی بنیاد کر مقدمہ درج کروایا ہم مقدمہ کی پیروی نہیں کرنا چاہتے ملزم کو بری کر دیا جائے تو کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

مزید :

علاقائی -