حساس ادارے کی یونیفارم پہن کر عوام کو دھوکا دینے والا گرفتار

حساس ادارے کی یونیفارم پہن کر عوام کو دھوکا دینے والا گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سمن آباد پولیس نے حساس ادارے کی یونیفارم پہن کر عوام کو دھوکا دینے والا ملزم گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق سمن آباد پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک جانتے ہوئے موٹرسائیکل سوار کو روکاملزم ناظم نے خود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کیا جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزم کا جھوٹ پکڑا گیا پولیس کے مطابق ملزم نے حساس ادارے کی یونیفارم شرٹ اور پینٹ پہن رکھی تھی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔  

مزید :

علاقائی -