شہریوں کو دھمکاکر لاکھوں روپے ہتھیانے والا گینگ گرفتار 

شہریوں کو دھمکاکر لاکھوں روپے ہتھیانے والا گینگ گرفتار 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صدر ڈویژن پولیس نے شہریوں کو جوہر ٹاؤ ن بم دھماکہ میں بنک اکاؤنٹ استعمال ہونے کا دھمکا کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا گینگ گرفتار کر لیا ایس پی صدر ڈویژن حفیظ الرحمان بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان موبائل نمبر ہیک کرکے بنک سے شہریوں کی معلومات حاصل کرتے تھے چند روز قبل ملزمان نے شہری محمد رفیق کو حساس ادارے کا افسر بن کر کال کرکے دھمکایااور بلیک میل کیا کہ آپ کا اکاؤنٹ دہشت گردوں نے استعمال کیا ہے اس دوران ملزمان نے 55لاکھ روپے بھتہ مانگاایس ایچ او گرین ٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان،شفیق،حسین،ابوبکر اور راشد  سے بھتہ وصولی کی رقم 25 لاکھ بھی برآمد کر لی ملزمان قبل ازیں بھی اسی شہری سے 30لاکھ روپے وصول کر چکے تھے ملزمان ایک سال سے مختلف شہریوں سے وارداتیں کر رہے تھے۔

مزید :

علاقائی -