ہدایتکار نوید رضا نے اپنی نئی اردو فلم ”ایک رشتہ“ کا کیمرہ کلوزکردیا

ہدایتکار نوید رضا نے اپنی نئی اردو فلم ”ایک رشتہ“ کا کیمرہ کلوزکردیا

  

لاہور(فلم رپورٹر) ہدایتکار نوید رضا نے اپنی نئی اردو فلم ”ایک رشتہ“ کا کیمرہ کلوزکردیا،تفصیلات کے مطابق ان دنوں مون پروڈکشن سٹوڈیومیں ان دنوں انہوں نے فلم کی ڈبننگ اور بیک گراؤنڈ میوزک کا آغاز کردیا ہے۔ نوید رضا نے بتایاکہ وہ اپنی اس فلم کو عید الاضحی پر سنیما گھروں کی زینت بنانے کا پروگرام رکھتے ہیں مگر اداکاروں کی ڈبننگ میں تاخیر کی بناء پر وہ اس کو عید پرریلیز نہ کرسکیں گے۔ایک سوال کے جواب میں نوید رضا نے بتایاکہ”ایک رشتہ“ایک فیملی فلم ہے جو بیٹی اور باپ کے پیار کو لے کر بنائی گئی میں اداکارہ نیناں سنیناں،جانوبابا،فرح خان،شیخ نور،کنول رانا،خالدمغل،عاشی علی،حمیراناز شامل ہیں۔

،سلمان شیخ،عباس باجوہ،ڈاکٹر اشرف سلطان،جاویدشاکا،علی نصیر،زین علی،عارف گوندل،شبانہ،شہناز،نزیرانجم،صائمہ سونو،حرابٹ،راناریحان،شاہ زیب علی،مزمل لطیف ودیگرشامل ہیں۔فلم کا میوزک امتیازعلی نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کے گیت امتیازعلی،سحرعلی،بابرانجم،سلامت علی سلامت اور کوشل نے گائے ہیں۔نوید رضا نے مذیدبتایاکہ ”ایک رشتہ“ فلم انڈسٹری کی بحالی کی ایک کوشش ہے جسے فلم بین ضرور سراہیں گے۔

مزید :

کلچر -