شعیب اختر کا شرجیل خان کو وزن کم کرنے کا مشورہ

شعیب اختر کا شرجیل خان کو وزن کم کرنے کا مشورہ

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان کو وزن میں کمی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر 45 سالہ شعیب اختر نے کہا کہ پی ایس ایل 2 کے دوران پاکستان کرکٹ اور خود کو نقصان پہنچانے والے شرجیل خان کا زبردست کم بیک ہوا ہے لیکن میں ان کی فٹنس کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ اس حوالے سے سنجیدہ نہیں ہوئے تو پھر پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کے امکانات انتہائی کم ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ 5 سال بہت بڑا عرصہ ہوتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اگر کامران اکمل اور شرجیل خان سے اوپننگ کروائی جائے تو پاکستان کے اوپننگ مسائل ختم ہوسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ 31 سالہ شرجیل خان پر فکسنگ میں ملوث رہنے کی وجہ سے پابندی عائد ہوئی، اب وہ کھیل میں واپس آچکے ہیں۔

 اور بدھ کو انھوں نے اسلام ا?باد یونائیٹڈ کے خلاف کراچی کنگز کی جانب سے سنچری بھی بنائی تھی تاہم کراچی کنگز کی ٹیم میچ جیتنے میں ناکام رہی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -