بینش شوکت نے ویلنشیاء ٹاؤن میں سکول کا افتتاح کردیا

بینش شوکت نے ویلنشیاء ٹاؤن میں سکول کا افتتاح کردیا

  

 لاہور(سٹی رپورٹر)معروف بیوٹیشن بینش شوکت نے ویلنشیاء ٹاؤن میں VLC SPA سکول کا افتتاح کردیا۔تفصیلات کے مطابق یہ افتتاحی تقریب گذشتہ روز بیوٹی لافٹ سیلون کے اشتراک سے ویلنشیاء ٹاؤن لاہور میں کیا گیا جس میں فیشن انڈسٹری کی معروف شخصیات سمیت فیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب کا فیتہ کاٹنے کے بعد بینش شوکت نے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ اس سکول اور سیلون میں ماہر ین کی مددسے خواتین کو میک اپ کی سہولیات مہیا کی جائینگی جس کے لیئے جدید مشینری کا استعمال کیا جائیگا اس کے ساتھ ساتھ ماہر بیوٹیشنز اور ٹرینرز نوجوان اورباصلاحیت لڑکیوں کو میک اپ کی ٹریننگ بھی دینگی تاکہ وہ اپنے لیئے ایک محفوظ روزگار حاصل کرسکیں۔اس تقریب میں شریک خواتین نے بینش شوکت کے ان اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سراہا۔

مزید :

کلچر -