قومی  فاسٹ بولرسہیل تنویر کے  ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش 

قومی  فاسٹ بولرسہیل تنویر کے  ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش 

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل تنویر کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے خبر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی، فاسٹ بولر نے اپنے تینوں بیٹوں کی تصاویر شیئر کیں۔ سہیل تنویر نے لکھا کہ اللہ نے ہمیں ایک اور بیٹے سے نوازا ہے، الحمداللہ۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے تمام چاہنے والوں کی دعاؤں اور بیٹے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایک کو جواب دینے سے قاصر رہیں گے لیکن وہ تمام چاہنے والوں کے شکرگزار ہیں۔سہیل تنویر کے ٹوئٹ پر قومی کرکٹرز کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری رہا، سابق کپتان سرفراز احمد، وہاب ریاض، محمد نواز، عمر گل، جنید خان و دیگر نے سہیل تنویر کو مبارکباد دی جس کے جواب میں انہوں نے شکریہ ادا کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -