قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی خواب تھا، کائنات امتیاز
لاہور(سپوٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز نے کہا کہ قومی ٹیم کی نمائندگی میرا خواب تھا اور اس کو پورا کرنے کے لئے میں نے بہت محنت کی ہے میری کوشش ہے کہ میں مستقبل میں بھی ٹیم کی جانب سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کروں کائنات نے کہا کہ کورونا کے باعث ملک میں کھیلوں کی سر گرمیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے اور ایونٹس ملتوی کئے جارہے ہیں جس کا بہت دکھ ہے قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے بھی طویل عرصہ سے کرکٹ نہیں کھیلی امید ہے کہ جلد ہی حالات بہتر ہوجائیں گے۔ اور ایک مرتبہ دوبارہ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔