بھارتی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں آواز بلند کی جائیں، فنکار

 بھارتی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں آواز بلند کی جائیں، فنکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کہاہے کہ کرونا وائرس  کے دوران بھارتی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں آوازیں بلند کی جائیں گی، سلامتی کونسل سمیت دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت کیوں نظر نہیں آتی ہے جبکہ اس عالمی پریشانی کے موقع پر بھی مودی سرکار کی فر عونیت عروج پر ہے، پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور ایک دن ضرور ان بے گناہوں کا خون رنگ لے آئے گا اور کشمیر بھارت سے آزاد ہو کر کشمیری اپنی مرضی کی زندگی گزار سکیں گے۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،شاہدہ منی،میگھا،ماہ نور،مسعود بٹ،اچھی خان،جرار رضوی،نادیہ علی،ہانی بلوچ،مایا سونو خان،عامر راجہ،آغا قیصر عباس،سہراب افگن،یار محمد شمسی صابری،بینا سحر،ثناء بٹ،سدرہ نور،بی جی، عباس باجوہ،ندا چوہدری،ہنی شہزادی،اسد نذیر،نادیہ جمیل،عقیل حیدر،گلفام،طاہر انجم،طاہر نوشاد،ڈاکٹر اجمل ملک،ملک طارق،ارشد چوہدری،ڈیشی راج،آفرین خان،آشا چوہدری،احسن خان،نیلم منیر،رزکمالی،وہاج خان،اسد مکھڑا،گڈوکمال،جہانزیب علی،صوبیہ خان،ثمینہ بٹ،ناصر چنیوٹی،تابندہ علی،بابرہ علی،قیصر لطیف،ذیشان جانو،سلیم بزمی، لاڈا،ظفر عباس کھچی،مومنہ بتول،عائشہ جاوید،عارف بٹ،عاصم جمیلِ،آغا حیدر اور رضی خان نے کہا کہ نے کہاکہ کشمیری عوام کو نا کردہ جرم کی سزا دی جارہی ہے، بھارتی مظالم ناقابل برداشت ہیں،مودی سرکار کی سفاکا نہ مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی معنی خیزہے۔ شوبز شخصیات  نے مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنے اور پاک فوج کے ساتھ ہر اول دستے کا کردار اداکرنے کا عہد کیا۔
 موودی ایک درندہ ہے اس کا انجام اتنا بھیانک ہوگا کہ لوگ کانپ اٹھیں گے۔کشمیر میں ہونے والے مظالم کو سن کی چنگیز خان اور ہلاکو خان کے مظالم بھی کم نظر آتے ہیں۔کشمیر کا سورج جلد غروب ہوجائے گا۔

مزید :

کلچر -