محکمہ زراعت کی مونگ اور ماش  کی آبپاشی بند کرنے کی ہدایت

محکمہ زراعت کی مونگ اور ماش  کی آبپاشی بند کرنے کی ہدایت

  

فیصل آباد(اے پی پی)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بارشوں کے دوران مونگ اور ماش کی آبپاشی بند کرنے کی ہدایت کی ہے، بارشوں کے  باعث مونگ اور ماش کی فصل کو مطلوبہ پانی کی فراہمی  میں خاطر خواہ مدد ملی ہے لہذا کاشتکار ان فصلوں کو مزید پانی نہ دیں تاکہ  کسی نقصان سے بچایا جا سکے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ بارشوں کے دوران خود رو جڑی بوٹیوں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو جاتاہے اس لئے کاشتکار اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل سے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنائیں۔

 انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر پھول نکلنے اور پھلیاں بننے کے عمل کے دوران ہلکی آبپاشی کی جا سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جڑی بوٹیوں کا اگا اور بڑھوتری روکنے کیلئے ماہرین زراعت یا قریبی فیلڈ سٹاف سے بھی مشاورت حاصل کی جا سکتی ہے۔

مزید :

کامرس -