عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا اجلاس کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا

  عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا اجلاس کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)7ستمبر مینار پاکستان تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی، عہدیداران اور مبلغین نے رائے ونڈ، گوجرانوالہ، نوشہرہ ورکاں، پتوکی، کوٹ رادھاکشن، چونیاں، جنڈیالہ شیرخان، جھبراں اور دیگر کئی ایک مقامات کا دورہ کیا اور 7ستمبر بروز ہفتہ بعد نمازِ عصر عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس جو کہ مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہورہی ہے کہ تیاری کا جائزہ لیاگیا۔

 اور کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے متعدد کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ علماء  کرام نے کہا کہ ہم عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے سب کچھ قربان کرنا اپنی سعادت سمجھتے ہیں۔وفد میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، پیررضوان نفیس، مولانا جمیل الرحمن اختر، مولانا محمداشرف گجر،مولانا عبدالنعیم، مولانا خالد محمود، حافظ نصیراحمداحرار، مولانا عبدالعزیز، مولانا سعید وقارشامل تھے، علماء  ان مقامات پر ختم نبوت کنونشنز سے خطابات کیے اور کانفرنس کی بھرپور دعوت دی جنہیں علماء  کرام نے خوب سراہا اور عہد کیا کہ تحفظ ختم نبوت کے لئے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ختم نبوت ہمارے ایمان کا مرکز ہے اسکی حفاظت تاحیات کرینگے۔ علماء  نے یقین دہانی کرائی کہ 7ستمبر مینار پاکستان ختم نبوت کانفرنس کی بھرپور تیاری کرکے وفود اور قافلوں کی شکل میں تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے کانفرنس شرکت کرینگے۔علماء  نے  کنونشنز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی گروہ کو آئین کے ماورا نام نہاد آزادی کے ضمن میں دباؤ نہ صرف انٹرنیشنل قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ پاکستان کے ملکی اور دینی معاملات میں مداخلت ہے۔ قادیانی فتنہ کی حمایت میں یورپی یونین کا دباؤاسلام اور ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روزیورپی یونین، امریکہ اور یہودوہنود کی طرف سے قادیانیوں کی بے جا حمایت کرتے رہتے ہیں ہم اس کو مسترد کرتے ہوئے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بارے میں یورپی یو نین کو دو ٹوک اور واضح الفاظ میں جواب دے۔دریں اثناء  سات ستمبر مینار پاکستان ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں  جامعہ حلیمہ سعدیہ اسلامپورہ لاہور میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مولانا علیم ا لدین شاکر، قاری محمدمنسوب رحیمی، قاری داؤدنقشبندی، قاری وفاء  الرحمن سمیت کئی علماء  نے شرکت کی۔ اجلاس میں ختم نبوت نبوت کانفرنس کی تیاری کا بھرپور عزم اور ارادہ کیا گیا اور اس حوالہ سے مختلف پروگرام تشکیل دیے گئے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -