غیر معیاری مٹھائیاں بنانے والے یونٹس کو ہزاروں روپے جرمانہ

غیر معیاری مٹھائیاں بنانے والے یونٹس کو ہزاروں روپے جرمانہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کے مطابق لاہور زون میں 733، راولپنڈی میں 691 جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں 547 یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔ مٹھائیوں کی تیاری میں مضر صحت کھلے رنگ، ملاوٹی دودھ اور کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ نامناسب سٹوریج، حشرات کی بھرمار، گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پر جرمانے عائد کئے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ناقص اور غیر معیاری مٹھائی کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہو سکتا ہے۔

 تمام فوڈ بزنسز کے لیے فوڈ لائسنس، ملازمین کے میڈیکل اور پیک شدہ پروڈکٹ پر مکمل لیبلنگ لازم ہے۔ صوبہ بھر میں اشیائے خورونوش کی تیاری سے ترسیل تک ہر مرحلے کی نگرانی کی جا رہی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -