ای کیٹ نتائج کا اعلان، پہلی تین پوزیشنز Step طلباء کے نام 

  ای کیٹ نتائج کا اعلان، پہلی تین پوزیشنز Step طلباء کے نام 

  

لاہور (خصوصی رپورٹ)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے  ECAT نتائج 2021 کا اعلان کر دیا۔ انٹری ٹیسٹ میں ملک بھر سے 33649طلباء نے شرکت کی۔ STEP کے 6400 طالب علم اس امتحان میں شریک ہو ئے۔ نتائج کے مطابق پہلی تینوں پوزیشنزSTEP  کے طلباء نے اپنے نام کرلیں۔ سید حاشرحسنین  نے 400سے 365نمبر حاصل کر کے پہلی،مجتبیٰ عمر نے 348 نمبرز لے کر دوسری اور عمیر احمد نے 345 کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سید حاشر حسنین نے انٹری ٹیسٹ کی تیاری STEP آن لائن سیشنز سے کی تھی جس میں لائیو سیشنز، ریگولر سیشنز اور کریش پروگرامز شامل ہیں جبکہ مجتبیٰ عمر نے تیاری STEP اسلام آباد سے اور عمیر احمد نے STEP فیصل آبا سے کی۔ STEP آن لائن پورٹل پر مایہ ناز اساتذہ کی ٹیم تمام Content تیار کرتی ہے۔ادارے کی انتظامیہ نے اساتذہ،والدین اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 ان ہونہار طلباء، ان کے اساتذہ اور والدین کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد  پیش کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -