عید الاضحی سے قبل گرانفروشوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ 

عید الاضحی سے قبل گرانفروشوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ 

  

 لاہور (جنرل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب نے ایم ایم عالم روڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے ہارڈیز کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے ٹیم کے ہمراہ تحصیل سٹی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔محمدی نہاری، لاہور بروسٹ، شاہی پان شاپ اور بسم اللہ پان شاپ کو سیل کر دیا۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔دریں اثناء  ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے شاہ پور کانجراں مویشی منڈی اور ویلنشیا مویشی منڈی کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید اور دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔زیادہ تر بیوپاری کی ویکسینیشن نہ ہونے پر ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے سخت کاروائی کی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام منڈیوں میں موجود بیوپاری شام تک اپنی ویکسینیشن کروا لیں۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ آج شام تک ویکسینیشن نہ کروانے والے بیوپاریوں کو جیل بھیجنے اور جانوروں کو ضبط کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا اورمنڈیوں میں بغیر ویکسینیشن کے بیوپاری ہونے پر زون عملہ پر بھی مقدمہ درج ہوگا۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے مویشی منڈی میں قائم کورونا ڈیسک کو چیک کیا۔انہوں نے منڈی میں بغیر ماسک کے کوئی شہری داخل نہ ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -