چیئرمین بورڈ کے امتحانی مراکز کے دورے،نقل مافیا کی سرکوبی کی ہدایت

  چیئرمین بورڈ کے امتحانی مراکز کے دورے،نقل مافیا کی سرکوبی کی ہدایت

  

لاہور(پ ر)انٹرمیڈیٹ امتحانات  سالانہ پارٹ 2 کے سلسلہ میں سوکس، بینکنگ،کمپوٹر سائنس کے پرچہ جاتہوئے۔ تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی گئی۔ چیئرمین ڈاکٹر مرزا حبیب علی نے سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی ہے کہ گرمی کی شدت کو سامنے رکھتے ہوئے ٹھنڈے پانی کی فرہمی کو یقینی بنائیں جبکہ ڈسٹری بیوٹرز انسپکٹرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ سوالیہ پرچہ دیتے اور جوابی کاپیاں وصول کرتے وقت بنک میں موجود رہیں۔ مزید یہ کہ اقامتی انسپکٹرز سوالیہ پرچہ جات کی تقسیم  کے وقت  امتحا نی مرکز میں  رہے۔چیرمیں کی ہدایت پر تمام موبائل انسپکٹرز نے امتحانی مراکز بھر پور مانیٹرنگ کی   چیئرمین نے صبح کے سیشن میں  ٹاؤن شپ اور شام کے سیشن میں  کنیئرڈ کالج، اپوا کالج اور جیل روڈ کے  (14) امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا امتحانی مرکز کے ماحول کو پر سکون رکھنے پر عملے کو سراہا اور   عملے کو نقل مافیا کے خلاف الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -