مدارس کے طلبہ کو آثار قدیمہ سے روشناس کرایا جائے،محسن سرفراز
لاہور(پ ر)لاہور ورثہ کے زیرِ اہتمام دارالعلوم محمدیہ غوثیہ اور جامعہ حنفیہ غوثیہ میں آثارِ قدیمہ، تاریخ لاہور اور اختلاف رائے کے موضوعات پر سیمینار میں مدرسہ دارالسلام کے طلباء نے بھی شرکت کی۔چیئرمین لاہور ورثہ محسن فراز کا کہنا تھا کہ ہماری دینی درسگاہوں کے طالب علموں کیلئے یہ موضوعات بالکل نئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور ورثہ کے منشور میں یہ شامل ہے کہ ان دینی مدارس کے طلباء کو ثقافت، تاریخ اور آثارِ قدیمہ کی اہمیت سے روشناس کروایا جائے، دونوں جامعات کے طالب علموں نے خاصی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ اظہار کیا کہ ایسی سرگرمیوں کا تسلسل جاری رہنا چاہئے۔