ٹیکس اور ہیو ی ڈیوٹیز معیشت کے لئے خطرناک ہیں،صفدر بٹ

ٹیکس اور ہیو ی ڈیوٹیز معیشت کے لئے خطرناک ہیں،صفدر بٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ٹیکس اور ہیوی ڈیوٹیز کبھی ملکی معاشی نظام کیلئے سود مند ثابت نہیں ہوئیں، غیر متوازن ٹیکسوں کے نفاذ سے ہمیشہ عدم استحکام اور ناہمواری کے حالات کو تقویت ملی۔ ملکی معاشی ترقی کا واحد حل اور پائیدار راستہ ٹیکس کی شرح میں واضع اور فی الفور کمی ہے ان خیالات کا اظہار صدر لبرٹی مارکیٹ بورڈ صفدر علی بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی نظام میں بیرونی پالیسیوں عالمی مالیاتی اداروں کی من مانیوں کو من و عن بجا لانے کی بجائے ملکی مفاد اور قومی معاشی دفاع کو دیکھتے ہوئے فیصلے کئے جائیں۔

  پاکستان میں کاروبار زندگی کے بڑھنے کی راہ میں بھاری ٹیکس شرح ہیوی ڈیوٹیز بڑی رکاوٹ ہیں۔ بلند ترین ٹیکس اہداف کو عبور کرنا اور کاروبار زندگی کے پہئیے کو رواں رکھنا بزنس سیکٹر کیلئے شدید محال بن چکا ہے۔ حکومت ملک کے معاشی اعشاریوں میں کرونا مہنگائی اور بحران سے نکلنے کیلئے جامع اور پائیدار حکمت عملی دے۔ تاجر برادری پر ٹیکس کی شرح میں واضع کمی کرکے کاروباری تناسب اور حجم کے مطابق پالیسی تشکیل دی جائے۔ مہنگائی کاروباری بندشوں تعطل زدہ حالات سے بدحال ملک کا متوسط طبقہ اور غریب عوام ٹیکس کی ہیوی شرح کو ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔ حکومت ٹیکس کم ترین سطح پر رکھ کر ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -