کورونا سے جیتنے کیلئے سماجی رویے تبدیل کرنا ہو ں گے،کیپٹن(ر) عثمان یونس

کورونا سے جیتنے کیلئے سماجی رویے تبدیل کرنا ہو ں گے،کیپٹن(ر) عثمان یونس

  

  لاہور(سٹی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ عثمان یونس نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جاری جنگ کو جیتنے کے لئے سماجی رویوں میں مثبت تبدیلیاں لانا ہوں گی اور اس ضمن میں نوجوان نسل کا کردار اہم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں کورونا وبا کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ ماسک آگاہی مہم کے حوالے سے اساتذہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں  یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز میں ماسک اب طلبا کے یونیفارم کا لازمی حصہ ہوگا۔ اس موقع پر صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کاشف ادیب، وائس چیئرمین یونیک عفیف اشرف صدیقی، ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان، ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چودھری، پرنسپل آر اینڈ ڈی پروفیسر فرح سونم اور وائس پرنسپل آر اینڈ ڈی پروفیسر ریاض الحق کے علاوہ طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -