عالمی طاقتیں دنیا میں امن کے لئے بھرپور کردار اداکریں،شیخ عبدالمتین

عالمی طاقتیں دنیا میں امن کے لئے بھرپور کردار اداکریں،شیخ عبدالمتین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  
لاہور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ عالمی سامراجی طاقتیں دنیا میں امن زندگی اور یکساں معاشی ترقی کیلئے جنگ خون اور آگ کے کھیل کے اختتام کی طرف آئیں۔ عالمی طاقتیں دنیا کی تجارت و صنعت پر حائل پابندیوں کو ختم کرکے مشرق وسطی کے کروڑوں انسانوں کو بہتر زندگی گزارنے کا حق دیں ۔

 پٹرولیم مصنوعات کی کمی کا تناسب  تمام شعبہ ہائے زندگی سے جڑا ہوا اہم ستون ہے 

 ۔ پٹرول کی قیمتیں کم ہونے سے ترقی پذیر ممالک میں اشیائے خوردونوش ادویات بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتیں نیچے آئیں گی۔ عوام میں محرومی مایوسی اور ناامیدی کے حالات ختم ہوں گے۔ دنیا معاشی معاشرتی ضروریات اور محرومیوں سے نکل کر آگے بڑھ سکے گی۔ عالمی قوتوں سرمایہ درانہ نظام کے طویل ترین کھیل کے بعد ترقی پذیر ممالک کو اب پٹرولیم مصنوعات کی صنعت و تجارت کا بنیادی اور اولین حق ملنا چاہیئے۔ عالمی منڈیوں تک تیل کی فروخت کیلئے یکساں بنیادوں پر تمام پیداوار کے حامل ممالک کو حقوق ملنے چاہئیں۔