ملکی زراعت کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوششوں کی ضرورت ہے، صدرمملکت 

ملکی زراعت کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوششوں کی ضرورت ہے، صدرمملکت 

  

اسلام آباد (آئی این پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملکی زراعت کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوششوں کی ضرورت ہے، ماضی میں کسانوں کو نظرانداز کیا گیا،زراعت پر توجہ نہیں دی گئی، جدید زرعی طریقہ کار کو اپنا کر پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے،ہم اپنی پیداواری صلاحیت مزید بڑھائیں گے، آم ہمارے ملک کا پھل ہے، پاکستان کے آم کا ذائقہ پوری دنیا میں مشہور ہے، ہمیں فخر سے دوسرے ممالک کے سربراہان کو پیش کرنا چاہیے، منگل کو اسلام آباد میں منعقدہ مینگو فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہتر نہری نظام موجود ہے لیکن آبادی کے تناسب سے زرعی پیداوار کم ہو رہی ہیں، ہمیں پیداوار کو بڑھانا ہو گا، زرعی پیداوار بڑھنے سے مہنگائی کم ہو گی۔ ہم نے 37ممالک کو آم تحفے کے طور پر بھیجا، ان کی طرف سے بہت اچھا جواب ملا۔ صدر مملکت نے کہا کہ آم کی پیداوار پر توجہ دی جائے تو اس کی ایکسپورٹ سے مزید زر مبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے، جدید طریقہ کار اپنا کر یورپین ممالک آم کی ایکسپورٹ بڑھا سکتے ہیں،آم کی پیداوار بڑھانے کیلئے ریسرچ ہی نہیں کی گئی، اس کی پیداوار اور ورائٹی بڑھائی جا سکتی ہے،آم کی فصل بڑھے گی تو اس کی قیمت میں بھی کمی آئے گی، موجودہ حکومت زراعت کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

صدر مملکت 

مزید :

صفحہ آخر -