سرکاری ملازمین پربدترین تشدد ظلم کی انتہا ہے،رحیم داد خان 

سرکاری ملازمین پربدترین تشدد ظلم کی انتہا ہے،رحیم داد خان 

  

تخت بھائی ( احمد زادہ مہمندسے)  پاکستان پیپلز پارٹی کے سنٹرل کمیٹی کے رکن اور سابق صوبائی وزیر رحیم داد خان نے پشاورمیں مختلف سرکاری محکموں میں خدمات سرانجام دینے والے افسران اور سرکاری ملازمین جن میں خواتین ملازمین بھی شریک تھے اور اپنے جائز حقوق کے لئے احتجاج کر رہے تھے  ان پر صوبائی حکومت کے طرف سے بہیمانہ تشدداور لاٹھی چارج کیا گیا پاکستان پیپلز پارٹی ان کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ سرکاری ملازمین ملک و قوم کی خدمت کرتے ہیں اگر ان کے مطالبات کو فوری طور منظور نہ کئے گئے تو پی پی پی کے کارکن ان ملازمین کے ساتھ شانہ بشانہ لڑیں گے کیونکہ پی پی پی کسانوں مزدوروں طالب علموں اور خواتین کی پارٹی ہیں کہ شدید گرمی کے باوجود سرکاری افسران اور ملازمین اپنے جائز مطالبات کے ماننے کے لئے پشاور میں احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں ان سرکاری ملازمین میں خواتین ملازمین بھی اس احتجاج میں شامل ہیں اور صوبائی حکومت کو اپنے مطالبات پیش کرنے کے لئے پشاور گئے تھے لیکن موجودہ نا اہل اور مزدور دشمن حکومت نے ان بے گناہ ملازمین پر بے پناہ تشدد کیا تشدد سے کئی سرکاری افسران خواتین ملازمین بھی زخمی ہو چکے ہیں صوبائی حکومت کی ایما پر مثالی پولیس نے سرکاری ملازمین پر لاٹھی چارج کرکے ڈکٹیٹروں کی یاد تازہ کر دی انہوں نے کہا پی ٹی ائی حکومت میں مہنگائی اسمان تک پہنچ چکی ہے مہنگائی نے غریب عوام اور سرکاری ملازمین کا جینا حرام کر دیا ہے اور عوام ایک ایک وقت کی روٹی کے لئے ترسنے لگے ہیں حکومت نے حالیہ بجٹ میں ملازمین کو یکسر نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے سرکاری افسران اور مختلف محکموں میں خدمات سرانجام دینے والے ہزاروں ملازمین اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانے پر مجبور ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری ملازمین قوم کی بے لوث خدمت کرتے ہیں اور اپنے ڈیوٹی خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دئیے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود پی ٹی ائی حکومت کاظالمانہ رویہ انتہائی شرمناک ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور حکومت میں سرکاری ملازمین کے تمام جائز مطالبات منظور کئے ہیں اور سرکاری محکموں میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کے تنخواہوں میں سو فیصداضافہ کیاگیا تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے تمام محنت کشوں اور سرکاری ملازمین کی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہیں انہوں نے دہمکی دی کہ اگر پی ٹی ائی حکومت نے سرکاری محکموں کے ملازمین کے جائز حقوق اور مراعات نہ دئیے گئے تو پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن سرکاری ملازمین کے ساتھ ہر میدان میں شانہ بشانہ لڑیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت فی لفور ان کے مطالبات کو منظور کریں اور ملازمین کو اپنے حقوق دیا جائے-      

مزید :

پشاورصفحہ آخر -