مردان،11 اشتہاری ملزمان گرفتار

  مردان،11 اشتہاری ملزمان گرفتار

  

مردان(بیورورپورٹ) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران قتل،اقدام قتل ودیگرسنگین مقدمات میں مطلوب 11 مجرمان اشتہاریوں سمیت 42 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ڈی پی او ڈاکٹرزاہداللہ خان کے جاری کردہ احکامات پر ضلعی پولیس نے تھانہ رستم، پارہوتی، گڑھی کپورہ، شیرگڑھ اور تھانہ خرکی کے ملحقہ علاقہ جات میں کارروائیاں کرتے ہوئے گرفتارعناصر کے قبضے سے 2 کالاکوف، 13 پستول اور 220 عدد کارتوس بھی برآمد کیاگیا۔ناکہ بندیوں کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 31 مشتبہ افراد کو مختلف دفعات کے تحت گرفتارکیاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -