پارلیمنٹ کے سامنے اسلحہ لہرانے والے  ملزم کا  ذہنی توازن درست نہیں، پولیس کا عدالت میں بیان

پارلیمنٹ کے سامنے اسلحہ لہرانے والے  ملزم کا  ذہنی توازن درست نہیں، پولیس کا ...

  

اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے اسلحہ لہرانے والا مسلح شخص ملک سہیل کو مقامی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے مشکوک شخص کی جانب سے سرعام اسلحہ لہرانے کے معاملے پر سماعت کی گئی جہاں ملزم ملک سہیل کو بھی پیش کیاگیا۔ملزم ملک سہیل کی جانب سے عمر عبدالوہاب ہاشمی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور دوبارہ 27جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ملزم کے خلاف گزشتہ روز تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیاگیا تھا۔

بیان

مزید :

صفحہ آخر -