ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی کا الزام جھوٹا ہے،ڈاکٹر اختر علی مہمند

ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی کا الزام جھوٹا ہے،ڈاکٹر اختر علی مہمند

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی)ڈیوٹی میں غفلت لاپرواہی اور مسلسل غیر حاضری کا الزام من گھڑت جھوٹا اور ب بنیاد ہے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ مریضوں کی خدمت میں دن رات مصروف رہتا ہے   ہسپتال میں موجود وسائل کو مریضوں اور انکے لواحقین کیلئے استعمال میں لاکر سہولیات فراہم کر رہے ہیں  یہ باتیں ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اختر علی خان مہمند نے شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتائیں انہوں نے بتایا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر غریب مریضوں اور انکے لواحقین کو بہتر سہولیات فراہم کر رہی ہے کسی کو شکایت کا موقع نہیں دینگے کم وسائل میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات ڈیوٹی انجام دے ریے ہیں انہوں نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر میں ایکسرے۔ الٹرا ساونڈ۔ لیبارٹری ٹیسٹ ادویات او ٹی۔ گاینی ڈینٹل۔ آئی۔ اور بہت سے بیماریوں اور امراض کا علاج قابل ڈاکٹرز ایمان داری سے کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ شبقدر ہسپتال میں یو ایس ایڈ اور جے ایس آئی کے تعاون سے جدید سہولیات سے آراستہ چلڈرن وارڈ کا افتتاح معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمد زئی کے ہاتھوں گزشتہ روز ہو چکا ہے ڈاکٹر اختر علی خان نے بتایا کہ  ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی یا غیر حاضری کا الزام لگانے میں کوئی صداقت نہیں ب جا الزامات لگا کر طب کے مقدس پیشے اور طبی امداد فراہم کرنے والے ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کو بدنام نہ کیا جائے ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر میں چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام قائم ہے کسی کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت محکمہ صحت کے اعلی حکام شبقدر ہسپتال کو جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تیزی سے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور بہت جلد شبقدر ہسپتال جدید دور کے سہولیات سے آراستہ ہو جائیگا  شبقدر  اور مضافاتی علاقوں کے مریضوں کو دوسرے اضلاع کو منتقل نہیں کیا جائے گا ایم ایس شبقدر ہسپتال ڈاکٹر اختر علی خان مہمند نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر کا تمام عملہ ایمانداری کے ساتھ علاقے کے مریضوں انکے لواحقین کو طبی خدمات کی فراہمی میں پیش پیش ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -