نوشہرہ میں عالمی یوم آبادی  بھر پور انداز سے منایا گیا

 نوشہرہ میں عالمی یوم آبادی  بھر پور انداز سے منایا گیا

  

پبی (نما ئندہ پاکستان) نوشہرہ میں عالمی یوم آبادی بھر پور انداز سے منایا گیا اس موقع پر آگا ہی واک بھی کیا جس میں بڑی تعداد میں افسران اہلکاروں اور عوام نے شر کت کی ڈسٹرک پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد طارق خان  ڈپٹی ڈسٹرک افیسرفہد خان اور ڈپٹی ڈیموگرافر سدرہ نثارنے واک کے شرکاء سے اپنے خطاب کر تے ہو ئے کہ ماؤں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو 2سال تک اپنا دودھ پلائیں یہ بچوں کا شرعی حق ہے ہم سب کو چاہیے کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لیے فیملی پلاننگ کے طریقوں کو اپنائیے انہوں نے فیلڈ سٹاف پر زور دیا کہ گھر گھر جاکر علاقے کے عوام کو اپنے ساتھ لے کر اس مہم کا حصہ بنائیں انہوں نے کہا کہ بڑھتی ابادی کی باعث صحت کی سہولیات میسر نہیں بچوں کی صحت تعلیم اور تربیت والدین پر فرض ہے ابادی کو کنٹرول کرنا بے حد ناگزیر ہو چکا ہے کیونکہ بے تحاشہ بڑھتی ہوئی ابادی کے باعث آج سب لوگوں کو دیگرسہولیات خاص کرصحت کی سہولیات میسر نہیں ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -