عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین کو سیکورٹی واپس دی جائے: اچک خان اچکزئی 

    عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین کو سیکورٹی واپس دی جائے: اچک خان اچکزئی 

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن زرعی یونیورسٹی پشاور کے عہدیداران عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت سے سیکورٹی لینے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین کو سیکورٹی واپس دی جائے کیو نکہ کسی بھی شہری کا تحفظ ریاست کا بنیادی فرض ہے اور  اے این پی اس وقت ٹاپ تھریٹ پر ہے بصورت دیگر ہمارے قائدین اور ورکر کو کچھ ہوا تو ذمہ داری موجودہ وزیر اعلیٰ اور ائی جی خیبر پختونخوا پر عائد ہوگی پشاور پریس کلب میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن زرعی یونیورسٹی پشاور کے صدر اچک خان اچکزئی،منصور خان اور کیمپس کے دیگر عہدیداران امین اللہ کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کا مسلہ بین الافغانی  مذکرات کے ذریعے ہی حل ہوگا اور سب سے پہلے سیز فائر ضروری ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان کی منتخب حکومت موجود ہے اس سے مذکرات لازمی ہیں لہذا جو بھی فیصلہ ہوگا اسمیں افغانستان کی موجودہ حکومت ضرور ہوگی عہدیداران نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کی خود مختاری بین الاقوامی قوانین کے تحت کیا جائے،افغانستان میں مداخلت کسی صورت قابل قبول نہیں،افغانستان امن خطے سے منسلک ہے لہذا تمام سٹیک ہولڈرز افغانستان میں امن کی قیام میں اپنا کردار ادا کریں،افغانستان کی عوام اپنے منتخب حکومت کا ساتھ دیں،افغانستان کے ساتھ تمام تجارتی راستے کھول دئے جائے،ااے این پی  ٹاپ تھریٹ ر ہے اسکی قائدین کو سیکورٹی واپس دی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -