تھانہ خزانہ پولیس نے قتل کے ملزم کو والد اور بھائی سمیت گرفتار کر لیا

تھانہ خزانہ پولیس نے قتل کے ملزم کو والد اور بھائی سمیت گرفتار کر لیا

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ پبی ضلع نوشہر ہ کی حدود میں مسماۃ (ی) کے قتل میں ملوث ملزم نور محمد کو محض دو گھنٹوں کے اندر اندر بھائی اور والد سمیت گرفتار کر لیا، تینوں ملزمان گھریلو ناچاقی پر ضلع نوشہرہ میں میکے میں موجود مسماۃ (ی) کو قتل کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے جو تھانہ خزانہ پولیس نے ملزمان کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے نوشہرہ پولیس کو مطلع کر دیا گیا ہے جن کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کی غرض سے نوشہرہ منتقل کیا جائے گاتفصیلات کے مطابق مدعی ذوالفقار ولد رحمت دین ساکن باجوڑ حال ادیزئی پبی نے تھانہ پبی ضلع نوشہر ہ کو پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کی بیٹی مسماۃ (ی) میکے آئی تھی جو گھریلو ناچاقی پر اس کے داماد نور محمد ولد عبدالقیوم نے اپنے والد عبدالقیوم اور بھائی جان محمد ساکنان علاقہ تھانہ خزانہ پشاور کے ہمراہ مل کر اس کے گھر میں گھس کر اس کی بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ خزانہ سلیم خان نے ملوث ملزمان کے گھر پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان نور محمد ولد عبدالقیوم، عبدالقیوم ولد رحمت خان اور جان محمد ولد عبدالقیوم ساکنان علاقہ تھانہ خزانہ جو سامان وغیرہ سمیٹ کر نامعلوم مقام پر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھریلو ناچاقی پر مسماۃ (ی) دختر ذوالفقار زوجہ نور محمد کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، تینوں ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ضلع نوشہرہ پولیس کو مطلع کر دیا گیا ہے جن کو قانونی کارروائی کے بعد مزید تفتیش کے لئے نوشہرہ منتقل کیا جائے گا 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -