پولیس اہلکار جرائم کے تدارک کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائیں 

پولیس اہلکار جرائم کے تدارک کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائیں 

  

پشاور(کرائم رپورٹر)پولیس افسران اسٹریٹ کرائمز اور مختلف جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے تدارک میں بھی اپنا کردار ادا کریں،پشاورپولیس نے ایک دہائی سے زائد پر محیط دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پولیس اہلکار پوری ایمانداری اور خلوص نیت سے جرائم کی سرکوبی کے لئے کام کریں، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اسی طرح جاری رہے گی، ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی نے گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری مہم کے دوران عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد دینے کے موقع پر کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں تقسیم انعامات کی سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی نے اس موقع پر ضلع بھر میں اشتہاری ملزمان کے خلاف مہم کے دوران عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا، ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ محکمہ پولیس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے توصیفی اسناد و نقدانعامات دینے کا سلسلہ اسی طرح جاری و ساری رہے گا،انہوں نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس نے دیگر سکیورٹی ادروں کی طرح ملک میں امن و امان کے قیام میں جانو ں کی پرواہ کئے بغیر پوری جانفشانی، جوانمردی اور بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے محکمہ کے وقار میں اضافہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ سٹریٹ کرائم، منشیات اور دیگر مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف ایمانداری اور خلوص نیت سے کام کرکے محکمہ کے وقار میں مزید اضافہ کا باعث بنیں واضح رہے کہ کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی مہم چلائی ہے،پندرہ روزہ مہم کے دوران ضلع بھر سے مجموعی طور پرمختلف سنگین جرائم میں مطلوب 801 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، مہم کے دوران ڈویژنل سطح پر رورل ڈویژن پولیس، سرکل کی سطح پر حیات آباد سرکل پولیس جبکہ تھانوں کی سطح پر تھانہ متھرا پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -